ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنتھرس سربرا ہ نے نئی نسل کو یاد دلایا ، گاندھی جی اور شاشاستری جی آج ہی کے دن پیدا ہوئے تھے

پنتھرس سربرا ہ نے نئی نسل کو یاد دلایا ، گاندھی جی اور شاشاستری جی آج ہی کے دن پیدا ہوئے تھے

Tue, 02 Oct 2018 21:22:06    S.O. News Service

جموں،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بابائے قوم مہاتما گاندھی او ر جناب لال بہادر شاستری ہندستان کی قیادت میں چمکتا ہوا ستارہ تھے جنہوں نے آئندہ نسل کے لیے عظیم تاریخ چھوڑی ہے ۔ گاندھی جی 2 اکتوبر ، 1869اور لال بہادر شاستری 2اکتوبر، 1904کو پیدا ہوئے تھے۔مہاتما گاندھی نے بابائے قوم کے طورپر تو شاستری جی نے ہندستان کے وزیراعظم کے طورپر قوم کیلئے اپنی خدمات انجام دیں۔ دونو ں ہی لیڈر ہندستان کی جدوجہد آزادی کے چمکتے ہوئے ستارے تھے۔مسٹر موہن داس کرم چند گاندھی برطانوی حکومت سے آزادی کے بعد مہاتما گاندھی کے طورپر ابھرے ۔ ان کی عدم تشدد کے ذریعہ حکمرانوں کی خلاف لڑائی کو دنیا نے منفرد اور سائنٹفک قرار یتے ہوئے تعریف کی جبکہ آج دنیا کی قیادت بندوق، جنگ اور لڑائیوں میں یقین رکھتی ہے۔مشرق اور مغر ب نے برطانوی حکومت سے آزادی کے لئے انکی مزاحمتی تحریک کی ستائش کی جبکہ لال بہادر شاستری نے پاکستانی جارحیت کے خلاف 1965میں ہندستان کے وزیراعظم کے طورپر ملک کی قیادت کی اور جنوری 1966میں تاشقند معاہدہ کرکے اپنی طاقت اور امن کے تئیں ان کے عزم کا اظہار کیاہے۔اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیو ٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے ، جونیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، نئی نسل سے خطاب کرتے ہوئے نئی نسل سے ہندستانی ثقافت و تہذیب کے حفاظت کے لیے ایک اور لڑائی لڑنے کے لیے تیار رہنے کو کہا،جسے مختلف پہلوؤں سے خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے نئی نسل خاص طورپر وکلا او ر دانشور حضرات سے بھی ہندستانی ثقافتی ورثہ کی حفاظت ، سیکورٹی اور تحفظ کے لیے ایک اور لڑائی لڑنے کے لئے تیار رہنے کو کہا۔انہوں نے ملک کی ہزاروں برس پرانی اخلاقی، سماجی اور بنیادی ثقافتی ورثہ کو برقرار اور جاری رکھنے کیلئے ججوں اور قانون بنانے والوں کی تعریف کی لیکن انہوں نے سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستی اور ناجائز تعلقات کے سلسلہ میں دو حالیہ فیصلوں سے عدم اتفاق کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی ، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے لوگ شامل ہیں، ان دونوں فیصلوں کے، جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ نے دےئے ہیں، خلاف اسی پلیٹ فارم سے اپنی آئینی لڑائی جار ی رکھے گی اور ہندستان کے منفرد ثقافتی ور ثہ کے مفاد میں ان دونوں معاملا ت پر پھر سے غور کرنے کیلے بڑی بنچ تشکیل دےئے جانے کا مطالبہ کرے گی۔مہاتما گاندھی اورلال بہادر شاستری جی کے یوم پیدائش پر سیکڑوں وکلا اور سماجی کارکنوں نے اس عہد کا اظہار کیا۔


Share: